ملک بھر میں زیادہ بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

683

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون سسٹم کے تحت ملک بھرمیں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونے کاامکان ہے اورآج سے ہواوَں کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرکے ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ پشاور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اورلاہور میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

سربراہ محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

کراچی، عمرکوٹ، سانگڑ، میر پور خاص اور حیدر آباد میں اتوار کی رات سے منگل کے دوران موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب کے بعض مقامات پر موسلا دھاربارش سے سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔