فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم:متاثرین کو رقم فراہمی سے روک دیا گیا

403

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم کی واپسی سے متعلق معاملے پر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو آئندہ سماعت تک متاثرین کو رقم فراہم کرنے سے روکنے کا حکم دیا عدالت نے نیب کو متاثرین سے کلیم اور ویری فکیشن کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے منجمد اکاوئنٹس سے رقم کسی متاثرین کو نہ دی جائے، عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا، عدالت میں حسیب جمالی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دو رکنی بینچ نے 19 مئی کو میکسم مارکیٹنگ کے مالکان کی درخواست ضمانت میں متاثرین کو چھ ماہ میں رقم واپسی کا حکم دیا تھاملزمان اور نیب نے غلط بیانی کرکے عدالت سے رقم کی تقسیم کا آرڈر کرایا، نیب اور میکسم مارکیٹنگ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے الاٹیز کا حق متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے منجمد اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق درخواست میں عدالت نے الاٹیز کے کلیم جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔