میہڑ، صحافیوں پر ضلعی چیئرمین جامشورو کے محافظ کے حملے کیخلاف احتجاج

201

میہڑ (نمائندہ جسارت) جامشورو کے صحافیوں پر ضلع چیئرمین کے گارڈ کی جانب سے حملے کیخلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ۔ میہڑ جامشورو ضلع کونسل کے چیئرمین ملک شاہنواز کے مسلح گارڈ کے صحافی امیتاز علی ساہڑ، گہنور ببر، جامی شیدی سمیت پانچ صحافیوں پر حملہ اور تین صحافیوں سے موبائل فون سمیت قیمتی سامان چھیننے والے عمل کیخلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے عبدالرحمن قنبرانی، محمد علی شیخ، منظور مہیسر، عبدالغنی میرانی میر صابر کولاچی، ارشاد سومرو، عبدالغفار شاہانی، شاہد مہیسر، علی دوست کھوسہ، سدھیر چانڈیو، سارنگ جہتیال، یاسر طارق گورڑ، عبدالحمید مہیسر، محمد امین بھٹو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ کرنے والے غنڈوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے ایس ایس پی جامشورو اور ایس ایچ او جامشورو کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے صحافیوں سے ظلم ہے، صحافیوں پر تشدد کیا جارہا ہے، جامشورو ضلع کونسل کے چیئرمین کے پرائیویٹ گارڈوں کی جانب سے صحافیوں پر حملہ کرنے اور سامان چھیننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے اپیل کی ہے ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی جامشورو کو معاملے کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے، دوسری صورت میں احتجاج جاری رہے گا۔