علامہ رشید ترابی روڈپرجمع کچرااُٹھانے کامطالبہ

307

کراچی(پ ر) بانیان پاکستان کی نمائندہ و سماجی حقوق کی علمبردار تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے وائس چیئرمین نعیم احمد خان نے انتظامیہ ،حکام اور حکومت سے کریم آباد سے موسیٰ کالونی جانے والے علامہ رشید ترابی روڈ کی فٹ پاتھ پر جمع کچرے کے ڈھیر کے فوری خاتمے سمیت شہرقائد میں صفائی ستھرائی کے معاملات کوخصوصی ترجیح و اہمیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی شہر میں صفائی کی ناقص صورت حال کے باعث لوگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندگی، کوڑا کرکٹ انسانی صحت کے لیے مضرہے اور کورونا وباکے دوران صفائی سے غفلت انتظامیہ کابڑاجرم ہے۔