“یکم جولائی کو غرب اردن سے الحاق ممکن نہیں”

594

تل ابیب: اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹس کا کہنا ہے کہ” اسرائیل یکم جولائی کو غربِ اردن (دریائے اردن) میں اپنی خودمختاری میں توسیع کیلئے اقدامات نہیں کرے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹس نے غرب اردن کے ساتھ الحاق کے معاملے کو فی الوقت ترک کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اس کی وجہ انھوں نے کوروناوائرس اور بڑھتی ہوئی بےروزگاری کو بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

یروشلم پوسٹ نےامریکی ذرائع کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ “اسرائیل کے امریکا میں خصوصی ایلچی ایوی برکویٹز اور قومی سلامتی اسکاٹ لیتھ  نے اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کرکے امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام پہنچایا جس میں روز دیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جائیں اور جتنا ممکن ہو اسےحل کیا جائے۔

Netanyahu's annexation plan threatens Palestinian, Israeli ...

پیر کی صبح ہونے والے ایک اجلاس میں اسرائیل کے متبادل وزیراعظم اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے برکوزٹ اور لیتھ کو بتایا کہ امریکا  یکم جولائی کو “ایک مقدس تاریخ کے طور پر نہیں دیکھتا”، کورونا وائرس سے وبائی بیماری کا مقابلہ کرنا اور بے روزگاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اس وقت “ڈیل آف دی سنچری” کے معاہدے کی منظوری کیلئے تیار نہیں ہے۔