بھارت جانتا ہے وہ چین سے جنگ نہیں کر سکتا، چینی اخبار

685
بیجنگ: چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ چین تنازع نہیں چاہتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی جارحیت سے خوف زدہ ہے۔

گلوان وادی میں ہوئے چین اور بھارت کے مابین تصادم اور اس کے نتیجے میں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد چینی اخبارات بھی بھارت کو خبردار کرنے میں پیش پیش نظر آرہے ہیں۔

اخبار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا پڑوسی ممالک سے الجھنا اچھا نہیں۔ بھارت اپنے ملک کے معاشی مسائل پر توجہ دے۔

واضح رہے کہ گلوان وادی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نریندر مودی کو اپوزیشن رہنماؤں اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ راہول گاندھی نے نریندر مودی کو سرینڈر مودی کہا ہے جبکہ ٹوئیٹر صارفین بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔