لاہور ہائی کورٹ: طیارہ حاثے کی تحقیقات رکوانے کی درخواست پر سماعت

153

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رکوانے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پردرخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے 22 جون تک کے لیے مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ارسلان رضا نقوی سمیت دیگر وکلا کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کس قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے سکتی ہے؟،مجھے میرا اختیار بتائیں اور ریلیف لے لیں،اگر ڈرامائی مقدمہ بازی نظر آئی تو آپ کو جرمانہ کروں گا،عوام کے مفاد میں مقدمہ بازی کریں اپنے لیے نہیں ۔جس درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ انہیں کیس پر بحث کے لیے تیاری کرنے کی مہلت دی جائے ۔درخواست میں سیکرٹری ہوابازی، ڈائریکٹر سول ایوی ایشن، ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرول سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے بورڈ کو کام کرنے سے روکا جائے۔