دورہ انگلینڈ: لمبی ٹیم انتظامیہ کا مقصد دوستیاں نبھانا ہے،سرفراز نواز

488

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ پرلمبی ٹیم انتظامیہ کا مقصد دوستیاں نبھانا ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفرازنواز نے لندن سے وڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسڑیلیا کی طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام پاکستان کے لیے سود مند نہیں، نئے ڈومیسٹک نظام کے باعث کھلاڑی فاقوں پرمجبورہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی ٹیمیں بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوروہ انگلینڈ پر 14 آفیشلز کو لے جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دورہ انگلینڈ پرلمبی ٹیم انتظامیہ کا مقصد دوستیاں نبھانا ہے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ ملک قیوم رپورٹ پرعمل درآمد نہیں ہوا، ملک قیوم انکوائری کے داغدار کردار کرکٹ بورڈ کا حصہ ہیں، کرکٹ بورڈ کا احتساب کا نعرہ مضحکہ خیز ہے۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نئے قوانین کے باعث ریورس سوئنگ کا عنصر ختم ہوجائے گا اور گیند چمکانےکے لیے تھوک کا متبادل دیا جائے۔