چین: گیس ٹینکر پھٹنے سے 20 افراد ہلاک، 150 زخمی

476

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق چین کے مشرقی شہر وین لنگ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایل این جی سے بھرا ٹرک زی جیانگ میں ہائی وے پر دھماکے سے تباہ ہو گیا، آئل ٹینکر پھٹنے سے قریبی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

لیانگ شینگ گاؤں کے میئر زو منگلاین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں 2600 کے قریب ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کےسبب ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔