میہڑ، گورڑ برادری کے دو گروہوں میں تصادم ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

133

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب گاؤں بہاول گورڑ میں گورڑ برادری کے دو گروہوں میں تصادم، علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں صفیر احمد، امیر بخش، حاجی بخت، انصار علی، مجاہد علی، جواد، مقبول، بلال، صدام، سجاد، زبیر، معشوق، سراج، وسیم گورڑ شامل ہیں زخمیوں کو تحصیل اسپتال میہڑ پہنچایا گیا۔ اسپتال میں ایک گروہ کے رہنما انصار احمد گورڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں الزامات لگاتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 6 برس قبل گاؤں میں سماجی تنظیم کی جانب سے فلٹر پلانٹ لگایا گیا تھا، جس سے مسلسل دو برس گاؤں والے پانی بھرتے تھے، ہماری یونین کونسل کے چیئرمن سہیل احمد گورڑ اور رشتہ داروں نے مل کر گاؤں میں لگا آر او پلانٹ کا سامان اور کی فروخت کا پوچھنے پر برہم ہو کر ڈنڈہ برادروں کے ہمراہ ہمارے 12 لوگوں کو زخمی کردیا، جس میں 8 افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نہ کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ دوسرے گروہ کی زخمی سراج احمد گورڑ رابطہ کرنے پر بتایا کہ انصار گورڑ اور بخت گورڑ نے اپنے ڈنڈہ برادروں کے ہمراہ اوطاق پر چڑھائی کی، تصادم کے باعث وسیم گورڑ اور میں شدید زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے رات کے اوقات میں بھی ان کے بندے ہم سے لڑتے تھے جبکہ یوسی چیئرمین سہیل احمد گورڑ نے سارے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تصادم سے میرا کوئی تعلق نہیں عرصہ دراز سے گاؤں چھوڑ کر آیا ہوں، تصادم فلٹر پلانٹ پر نہیں ان کی لڑکی آپس میں ہے۔ دونوں گروہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔