ملک میں کورونا سے مزید 97 افراد جاں بحق،تعداد 1935 ہوگئیں

496

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 جبکہ 1,935 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 34,889 پنجاب میں 35,308 ،بلوچستان میں  5,776 خیبر پختونخواہ 12,459، گلگت بلتستان میں 897 ، اسلام آباد میں 4,323 اور آزاد کشمیر میں  331 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 615، پنجاب میں 659 ، خیبرپختونخوا میں 541، بلوچستان میں 54، اسلام آباد 45، گلگت بلتستان 13 اور آزاد کشمیر 08 اموات ہوئیں جبکہ 32 ہزار 581 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 6 لاکھ  60  ہزار 508  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 185  ٹیسٹ کے دوران 4,734 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 97 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 68 لاکھ  50  ہزار 473 افراد متاثر، 3 لاکھ 98 ہزار 244 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 33 لاکھ 51  ہزار 249 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔