گورنرپنجاب‘ خاتون کو ہر اساں کر نے کے معاملے کا نوٹس

110

لاہور (نمائندہ جسارت) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے گورنر ہائوس کے ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو ہر اساں کر نے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ۔ ڈاکٹر مشرف کو ان کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔ گور نر ہائوس کے تر جمان کے مطابق سی سی پی او لاہور سے اس معاملے پر24 گھنٹے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔