ٹنڈو محمد خان، جعلی مقدمات درج کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

122

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) گاو¿ں غلام شاہ باگرانی کے رہائشیوں کا جعلی مقدمات درج کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سخت نعرے بازی، ہمارے رشتیداروں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کریں، مظاہرین کا مطالبہ۔ تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کی یونین کونسل غلام شاہ باگرانی کے رہائشیوں نے مویا پولیس اسٹیشن میں جھوٹی ایف آئی آر درج کیے جانے کیخلاف امام بخش باگرانی، غلام محمد باگرانی، محمد آدم باگرانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 24 اپریل کو مویا پولیس اسٹیشن میں ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں برادری کے چند افراد سلیم آفتاب، محمد وسیم باگرانی، نور محمد باگرانی، محمد یاسین باگرانی، جاوید علی باگرانی، ممتاز علی باگرانی، ابو ریاض باگرانی، بلاول باگرانی، محمد عالم باگرانی کو ا یف آئی آر میں بلا جواز ملوث کیا گیا جبکہ مذکورہ افراد واقعے کے وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سیاسی مخالفین کے اشارے پر ہمارے رشتیداروں کے نام ایف آئی آر میں داخل کیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔