الخدمت کی جانب سے متاثرین آتشزدگی میں گھریلو سامان تقسیم

111

جیکب آباد(نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے قلندرانی آباد گوٹھ نوازو جاگیر میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی منعقدہ تقریب میں آتشزدگی کے متاثرین میں ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ نوازو جاگیر میں ایک ہفتہ قبل ہونے والی آ تشزدگی سے جو گھر خاکستر ہوگئے تھے ان متاثرہ خاندانوں میں امیر
جماعت اسلامی صوبہ سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی والخدمت کی جانب سے ضروریات زندگی کا سامان کپڑے ، بستر، برتن وغیرہ تقسیم کیے ۔اس موقع پر انہوں نے امیر ضلع جماعت اسلامی دیدار علی لاشاری اور صدر الخدمت غلام حیدر کا بر وقت فائر بریگیڈ کے ساتھ متاثرین تک پہنچنے اور ان کو عارضی ٹینٹ اور راشن کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ گھرانوں کی مدد جاری رکھے گی،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ گھروں کا خود جا کر جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ساتھ تھے ۔