ٹنڈو آدم، رہزنی کے دوران مزاحمت پر زخمی اسپتال میں جاں بحق

165

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم منگلی تھانے کی حدود میں مسلح افراد کا رہزنی کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی ٹنڈو آدم کا رہائشی اسپتال میں جاں بحق، ورثا کا احتجاج۔ ٹنڈو آدم منگلی تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے ٹنڈو آدم کے رہائشی لیاقت بھٹی سے دو لاکھ روپے چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا، جسے گزشتہ شب پی ایم سی اسپتال نوابشاہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو سانگھڑ سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی، متوفی ٹنڈو آدم خدا بخش کالونی کا رہائش پذیر تھا۔ ٹنڈو آدم میں اہلیہ کو لینے جانے والے شوہر پر سالوں کا تشدد، دو افراد گرفتار و رہا۔ ٹنڈو آدم مبارک کالونی میں بیوی کو لینے جانے والے عزیز بہن پر سالوں کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد تین افراد نے لاٹھیوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کردیا، جسے بے ہوشی کی حالت میں تعلقہ اسپتال طبی امداد کے بعد حیدر آباد سول اسپتال روانہ کردیا۔ اس سلسلے میں زخمی عزیز بہن نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کو لینے گیا تھا جس پر اہلیہ نے آنے سے منع کیا تو تلخ کلامی ہوگئی، جس پر میرے سالوں وحید، ارشد اور پیرو نے حملہ کردیا جبکہ پولیس کی جانب سے مجھ پر تشدد کرنے والوں کو رہا کردیا، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔