ڈکیتی مزاحمت پر بہنوں کے سامنے بھائی قتل،دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و پر تشدد واقعات میں ایک بچے سمیت6 افراد جاںبحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر کمار گاتھانی گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی شناخت 30سالہ عبدالواحد ولد ارشاد کے نام سے ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالواحد دو بہنوں اور بہنوئی کے ہمراہ میمن گوٹھ سے ملیر آرہا تھا،گزشتہ رات سنسان سڑک پر لوٹ مار کی واردات ہوئی،اہلخانہ ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کیلیے حواس باختہ ہوگئے،سامان واپس مانگنے پر ملزمان نے عبدالواحد کو گولی مار دی،عبدالواحد نامی نوجوان ایک گھنٹے تک زخمی حالت میں تڑپتا رہا،اہل علاقہ زخمی عبدالواحد کی تڑپتے ہوئے وڈیو بناتے رہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبدالواحد سمیت خاندان کے چارافراد کو لوٹا اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے ،زخمی واحد اسپتال پہنچنے تک دم توڑ گیا۔ ادھر بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا میں تھانوی مسجد کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھائی نے بھائی کو تلخ کلا می کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، مقتول برہان وہاب الدین اور اس کا بھائی فرحان مشترکہ طور پر جنرل اسٹور چلاتے تھے جس کی ملکیت پر آئے روز بھائیوں میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا، واقعے سے قبل بھی بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر فرحان نے فائرنگ کرکے برہان کو قتل کردیا۔بعدازاں پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے کرلیا۔منگھو پیر تھانے کی حدود منگھوپیر سلطان آبادکے قریب ٹریفک حادثے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 13سالہ جنید خان ولد خیال خان کے نام سے ہوئی ،جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ ملیر سٹی اسٹیشن ریلوے ٹریک پر نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35سال کے قریب ہے ،اس کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیںملی ہے جس سے اس کی شناخت ہو سکے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے سرد خانے رکھوادی ہے، لانڈھی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ حسن پاو ر گوٹھ گلی نمبر11 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروںکی موت کی تصدیق کے بعد ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر 22سال کے درمیان تھی ، پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کر ر ہی ہے۔قیوم آباد Aایریا کے قریب ٹریفک حادثہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں بچے کی شناخت 13سالہ اسد ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ۔