عوام کی سہولت کے لیے ایس بی سی او 1979ءمیںترمیم

110

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںبلڈنگ پلان کی منظوری کے سلسلے میں عوامی سہولت کے پیش نظرSBCO 1979ءمیں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت بلڈنگ پلانزکوصرف 30دن میں منظوری دی جاسکے گی۔اس سلسلے میں ادارے کے چیف ایگزیکیٹو اور ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرChief Executive/SBCA 2020/02 karachi DT.02-06-2020کے مطابق یہ ترمیم بلڈنگ اینڈریگولیشن کے چیپٹرنمبر3پرمٹ اینڈپروسیجر کے ضمن میں کی گئی جو فوری نافذالعمل ہوگی جسے کراچی بلڈنگ اینڈٹاﺅن پلاننگ ریگولیشن ترمیم 2020کانام دیاگیاہے ۔KB & TP2020،چیپٹر3 کی شق نمبر3-2.6.1(A) میں اس ترمیم کامقصد تعمیراتی پلان کی منظوری کےلیے مدت کو کم کرکے محض 30دن کردیاگیاہے جو اس سے قبل 60دن تھی ۔ مذکورہ ترمیم کااطلاق بلڈنگ پلانز کی کیٹگری 2، 3اور 4 کے مطابق نئے جمع کروائے جانے والے بلڈنگ پلان کیسزبشمول پہلے سے وصول کردہ داخل دفتر کیسیزپرگا ۔مذکورہ ترمیم کے حوالے سے ایس بی سی اے کے اس اقدام سے شہریوں کو کم وقت میں تعمیراتی بلڈنگ پلان کی اجازت کا حصول ممکن ہوگا جس سے جلدتکمیل کاعمل اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی امید ہے۔