مزار عمر بن عبدالعزیز اور مقدس مزارات کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے ،سنی تحریک

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزار عمر بن عبدالعزیز اور مقدس مزارات کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے ،مقدس مزارات کی بے حرمتی سے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،مزارات مقدس کی بے حرمتی وتوہین کا سلسلہ بند کیا جائے ،شام میں مسلمانوں کو چن چن کا قتل اور مزارات کی بے حرمتی کی جارہی ہے ، یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ مزارات مقدسہ کی بے حرمتی سے باز آجائیں۔