ڈی پی پی کی ناقص کارکردگی ،ایران کو آموں کی برآمدات خطرے سے دوچار ہو گئی

217

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی ) کے مبینہ مفادات منظور نظر اداروں کی ناجائز سپورٹ اور میرٹ کی خلاف ورزی کے باعث آموں کی ایران کو آموں کی درآمدات و ملکی وقار کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی پی اور پی پی ڈی جی کے طرز عمل کے باعث ایران کو آموں کی برآمدات نہیں ہو سکے گی کیونکہ ڈی پی پی غیر معیاری آموں کی پروسسنگ پلانٹس کو مفاد کے تحت برآمدات کے لیے منظور کرانا چاہتا ہے گذشتہ سال ایرانی ٹیم نے پاکستان آکر 19پروسسنگ پلانٹس کا معائنہ کیا اور صرف 5معیاری پلانٹس کو آموں کی برآمدات کے لیے اجازت دی گئی مگر کورونا کی وباء کے دوران ڈی پی پی پھر ان 19پلانٹس کو منظور کرانے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے اور غیر معیاری پروسسنگ سے پاکستان سے آموں کی برآمد روکنے اور زرمبادلہ حاصل نہ ہونے کے امکانات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال ویسے بھی برآمدات کو نقصان پہنچا ہے۔