میرپورخاص شوہر کے مظام سے تنگ خاتون پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

447

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص شوہر کے مظام سے تنگ خاتون پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے خاتون کو سیف ہاﺅس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ میرپور خاص کے علاقے پھلاڈیوں کی رہائشی فضہ لاشاری جس کی چھے ماہ قبل رحمت اللہ لاشاری سے شادی ہوئی تھی جو کہ کراچی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی گزشتہ روز وہ میرپور خاص کے علاقے علی تالپور ٹاﺅن کے رہائشی عالم کریو نامی شخص کے پاس پہنچ گئی، جسے محمودآباد تھانے میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے خاتون فضہ لاشاری کو کنزیومر کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے خاتون کا بیان سننے کے بعد سیف ہاﺅس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔