انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ای سی بی کے مطالبات

455

لندن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ ِانگلینڈ کے دوران ای سی بی  نے دوران میچ کورونا علامات آنے پر متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنےکا مطالبہ کردیا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جون میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کےباعث کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے سے اسے اب جولائی میں ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ،ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹیسٹ سیریزسےآسی سی کے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کیلیےپرُامید ہے جبکہ ای سی بی نے میچ کے دوران  کوروناعلامات آنےپرمتبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنےکامطالبہ کیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی طرف سے سیریز کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیاہے، جس میں چارٹرز فلائٹس کا استعمال، ٹیسٹنگ اور کھلاڑیوں کو باِئیوسیکیور ماحول میں رکھا جائےگا اور میچز خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے جبکہ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں سے بھی اجازت لی جائے گی۔