ترکی آج یوم فتح منارہا ہے

1787

استنبول : ترکی آج 567 واں یوم فتح منارہا ہے، 29 مئی  1453ء کو سلطان محمد فاتح یا (سلطان محمد الثانی) نے استنبول فتح کیا تھا۔

سن 1451ء میں اپنے والد سلطان مراد ثانی کی وفات پر سلطان محمد فاتح نے دوسری مرتبہ تخت سنبھالا اور 2 سال بعد ہی محاصرہ قسطنطنیہ میں کامیابی حاصل کرکے بازنطینی سلطنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا۔ اس فتح کے بعد سلطنت موریا کو فتح کیا اور بازنطینی حکومت کی یہ آخری نشانی بھی 1461ء میں ختم کردی۔

قسطنطنیہ کی فتح، جسے یورپ آج تک نہیں بھولا - BBC News اردو

 قسطنطنیہ کی فتح کے بعد سلطنت عثمانیہ کو دنیا بھر میں شاندارعظمت اورعزت عطا ہوئی اور عثمانی پہلی بار عثمانی بھرپور قوت کے طور پر ابھرے۔ فتح قسطنطنیہ کے بعد محمد فاتح نے اپنے لیے قیصر روم کا خطاب چنا۔

واضح رہے کہ فتح قسطنطنیہ کی خوشخبری ایک حدیث میں بیان کی گئی تھی جس میں آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ “تم ضرور قسطنطنیہ کو فتح کرو گے، وہ فاتح بھی کیا باکمال ہوگا اور وہ فوج بھی کیا باکمال ہوگی”۔

سلطان محمد فاتح سلطنت عثمانیہ کےساتویں سلطان تھے جو 1444ء سے 1446ء اور 1451ء سے 1481ء تک سلطنت عثمانیہ کے سلطان رہے۔

فتح قسطنطنیہ ۔۔۔۔ | Jasarat Blog

سلطان محمد فاتح نے اینز، گلاتا اور کیفے کے علاقے عثمانی سلطنت میں شامل کیے جبکہ محاصرہ بلغراد میں بھی حصہ لیا جہاں وہ شدید زخمی ہوئے۔ 1458ء میں انہوں نے موریا کا بیشتر حصہ اور ایک سال بعد سربیا فتح کر لیا۔ 1461ء میں اماسرا اور اسفندیار عثمانی سلطنت میں شامل ہوئے انہوں نے یونانی سلطنت طربزون کا خاتمہ کیا اور 1462ء میں رومانیہ، یائچی اور مدیلی بھی سلطنت میں شامل کرلیے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کی ہدایت پرآج ایاصوفیہ میں سورہ الفتح کی تلاوت کی جائے گی۔