آغا خان اسپتال میں کورونا سمیت علاج کی تمام سروسز بحال کردی گئیں

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے دروازے کورونا سمیت دیگر مریضوں کے لیے کھول دیے گئے۔ اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں علاج کی تمام سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ اسپتال میں کلینکس، سرجریز کے مریضوں کے داخلے اور دیگر سروسز بھی بحال کردی گئی ہیں جو بلا تعطل جاری ہیں اور تمام ماہرین مریضوں کو دیکھ رہے ہیں۔کورونا کی علامات کے ساتھ اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے اسپتال آنے والے مریضوں کو اسپتال میں ایک الگ حصے میں دیکھا جا رہا ہے جو خصوصی طور پر کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔