حیدر آباد،جنگلات میں لگنے والی آگ نے جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے خورشید ٹا¶ن کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے متعدد جھگیوں کا لپیٹ میں لے لیا ۔آگ مسلسل بڑھنے کے باعث نصف درجن سے زائد مکانات کو خالی کرالیا گیا۔ علاقے میں خوف ہراس۔ مختلف علاقوںکا فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروف۔ حیدرآباد کے علاقے خورشید ٹاﺅن میں دودھ فارم کے ساتھ جنگلات میں لگنے والی آگ نے ڈیری کی دیوار سے متصل کئی جگہوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ ڈیری کے سامنے والے نصف درجن سے زائد گھروں
کو خالی کرالیا گیا ہے۔ کئی علاقوں کا فائربریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے تاہم آگ کے مسلسل بڑھنے اور دور تک آگ کے شعلے اور دھواں دکھائی دینے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے تاہم تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔