حیدرآباد:لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ،کئی علاقوں میں 5 روز سے بجلی غائب

344

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لاک ڈا¶ن کے باوجود حیدرآباد میں بجلی کا بدترین بحران،متعدد علاقوں میں29ویں روزے بھی بجلی کی فراہمی بند، پھلیلی، پریٹ آباد، میمن سب ڈویژن،لطیف آباد نمبر10یونٹ نمبر5بند کی پٹی کے ساتھ گزشتہ 5رو ز سے بجلی کی سپلائی بند ہے جبکہ کھوکھر محلہ،گولبلڈنگ، لطیف آباد کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کا بحران جاری ہے شدید گرمی میں ان علاقوں کے عوام سخت پریشان ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کاکہنا ہے کہ عید کے موقع پر شدید گرمی اور پریشانی کی حالت میں حیسکو حکام اور ضلعی انتظامیہ ہم پر رحم کرے یونٹ نمبر10,5میں 5روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کے باعث بجلی کی فراہمی بندہے معصوم بچے گرمی سے بلک رہے ہیں ،شکایات کے باوجودشنوائی نہیں ہورہی حیسکو کے ظالم افسران کو ترس نہیں آرہا بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔