افواج پاکستان کا امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

521

پاکستان آرمی نے امریکی افواج کو اظہار یکجہتی کے طور پر طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا۔

امریکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا، طبی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی 130 طیارہ کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریو ایئرفورس بیس پہنچایا گیا۔

امریکی ایئر بیس پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور سفار تخانے کے اعلی عہدیدار موجود تھے، اس موقع پر پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کےعوام اوران کی مسلح افواج کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کرمقابلہ کیا۔

دوسری جانب امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکیورٹی امور سمیت بریگیڈ یئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔