غرب اردن پر قبضے کی کوشش، یورپ کی مخالفت

456

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 4 مغربی رکن ممالک فرانس، جرمنی، بیلجئیم اور ایستونیا سمیت سابق رکن ممالک میں پولینڈ نے اسرائیل سے مغربی کنارے یا(غرب اردن) پر قبضہ کرنے کے اقدام سے باز رہنے  کی اپیل کردی۔

مزید پڑھئیے: “غرب اردن پر قبضے کو پوری قوت سے روکیں گے”

سلامتی کے کونسل  کی جانب سے 5 ممالک کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل اور فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار امن کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات کے آغاز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھئیے: غرب اردن پر قبضہ: مسیحییوں کی تشویش

اعلامیے میں اسرائیل سے مغربی کنارے کے یک طرفہ الحاق سے باز آنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا ہم 1967 کی سرحدوں کے علاوہ کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے۔