“غرب اردن پر قبضے کو پوری قوت سے روکیں گے”

702

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کو پوری قوت اور ہرقیمت پرروکیں گے۔

حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ نےاسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دینے کی مہم کی مذمت کرتے ہیں اور غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کو پوری قوت اور ہرقیمت پرروکیں گے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کاجولائی تک غرب اردن پر قبضے کا منصوبہ

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیل نے ان کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے سے متعلق حماس کی شرائط کا جواب دیا تو اسرائیلی فوجیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا۔حماس کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کو2014 کی جنگ میں متعدد صہیونیوں کو جنگی قیدی بنا لیا تھا تو اسوقت مصر کے ذریعے اسرائیلی جنگی قیدیوں کی رہائی اور ان کے بدلے صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی کوشش کی جارہی تھی  مگراب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھئیے: اسرائیل میں مخلوط حکومت اختلافات کا شکار

تاہم اسمایل ہانیہ نے اسرائیلی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نےسنجیدگی نہ دکھائی تو حماس کے پاس اور آپشن بھی موجود ہیں۔ ہم برائے نام ڈیل نہیں چاہتے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلے۔

اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس بات کی ضمانت دینی ہوگی کہ رہائی پانے والوں کو دوبارہ حراست میں نہیں لیا جائے گا۔