کوروناوائرس: فٹبالر ٹھیلا لگانے پر مجبور

552

 کرونا وائرس وبا کے باعث مصری فٹبالر مہروز محمود نے مالی حالات سے تنگ آکر مٹھائی کا ٹھیلہ لگا لیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق معروف مصری فٹبالر نے گھریلو معاشی حالات سے تنگ آکر اپنے بچوں اور بیوی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مٹھائی کا ٹھیلہ لگا لیا ہے۔

مہروز محمود کا تعلق مصر کے بنی سیف کلب سے ہے جو کہ مصر کا دوسرا بڑا فٹبال کلب ہے۔ مہروز کو کلب سے 2 ڈالر ماہانہ ملتے تھے تاہم کوروناوائرس وبا نے جہاں ملکوں کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں بن سیف کلب بھی بحران کا شکار ہے جسکے باعث کلب نے فٹبالرز کو پیسے دینا بند کردئیے ہیں۔

کلب سے ماہانہ پیسے نہ ملنے پر فٹبالر نے قریبی مارکیٹ میں مٹھائی کی ٹھیلہ لگایا ہے جس سے وہ اپنے اہلخانہ کی ضروریات پوری کرہے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 13,484 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 659 سے تجاوز کرچکی ہے۔