مقبوضہ کشمیر: حریت رہنماء کے بیٹے کو شہید کردیا گیا

669

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعےکے نتیجےمیں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے اور حزب المجاہدین کے کمانڈرجنید صحرائی ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما اشرف صحرائی کے صاحبزادے اور حزب المجاہدین کے کمانڈر جنید صحرائی ساتھی طارق شیخ سمیت سرینگر میں قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانات بھی دھماکہ سے اڑا دیے۔

Image

سال 2018 میں یونیورسٹی آف کشمیر سے ایم بی اے کی ڈگری لینے کے بعد بھارتی افواج کے ظلم وستم سے تنگ آکر جنید صحرائی نے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا۔جنید صحرائی کی شہادت پر حریت کانفرنس سے احتجاج کی کال دی تو قابض فوج نے سری نگر میں کرفیو لگا دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

Image

جنید صحرائی کی شہادت کی خبر مقبوضہ واسی میں پھیلتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے نعرےلگائے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

Image