وینزویلا کوتیل کی فراہمی روکنے پر نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا

442

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کیلئے  بھیجے گئے تیل بردار ایرانی جہاز روکنے کی کوشش کی تو نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہی ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت بحیرہ کریبین میں کم از کم پانچ تیل بردار ایرانی جہاز وینزویلا کی طرف محوِسفر ہیں جن پرتقریباً 2000 ارب ایرانی ریال کی مالیت کا تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے بحیرہ کریبین میں اپنے جنگی جہاز تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں جن کا مقصد ایرانی آئل ٹینکرز کو وینزویلا پہنچنے سے روکنا ہےجس پر ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی امریکی کوشش کا ایران کی جانب سے”فوری اور بھرپور جواب”دیا جائے گا۔