اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا،5 سے 6 افراد کو اجازت، اعلامیہ

583

حکومت و تمام مکاتب فکر کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا تاہم 5 سے 6 افراد کو اجازت ہوگی۔

ملک بھر میں آج  فرزندان اسلام نماز عصر اور مغرب سے قبل اعتکاف میں بیٹھیں گے تاہم عالمی وبا کورونا واِئرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے حکومت و تمام مکاتب فکر کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اس سال اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق صرف کشادہ مساجد میں 5 سے 6 افراد کے اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے،جن مساجد میں ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ چھوٹی مساجد میں 2 سے 4 افراد اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔

دوسری جانب ترجمان اوقاف کا کہنا ہے کہ محکمہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرے گا۔