ن لیگ نے ہمیشہ اپنی ذاتیات کے لیے ملکی وسائل کا استعمال کیا، شبلی فراز

318

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی ذاتیات کے لیے ملکی وسائل کا استعمال کیا، ن لیگ اس وقت بھی ذاتی مسائل کا ہی ذکر کررہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  ن لیگ کے دور میں نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ن لیگ  نے پسند کے  چیئرمین لگا کر بھی قوانین تبدیل نہیں کیے کیونکہ نیت ٹھیک نہیں تھی، ن لیگ نے ٹی ٹیز کے ذریعے غریب ملک کے وسائل کو باہر ملک بھیجا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے شہباز شریف کو لیپ ٹاپ پر دیکھا ہے، باہر نہیں،پریس کانفرنس اور غصہ دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا، شہباز شریف کو چاہیے کہ نیب کو مطمئن کریں، اقتدار ہمیشہ ن لیگ کی سوچ کا محور رہاہے، شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھی کورونا کے بجائے اپنی ذات پر توجہ رکھی۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہمارے دور میں نیب ایک آزاداور خودمختار  ادارہ ہے، حکومت کا اس سےکوئی لینا دینا نہیں،عمران خان نے اداروں کو افراد کے بجائے قانون کے ماتحت کیا ہے۔