عمران خان بھی نیب میں پیش ہوں،ترجمان مسلم لیگ ن

604

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس اور آٹا ،چینی چوری میں نیب میں پیش ہوں، احتساب کے نام پر نیب نے تماشا بنایا ہوا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم سے بھی وہی سوال پوچھے جائیں جو شہباز شریف سے پوچھے گئے ہیں، عمران خان23جعلی اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں،  نیب نیازی گٹھ جوڑ 2 سال سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مالم جبہ، پی آرٹی ، درختوں کی کرپشن میں بلائیں گے، شریف برادی جب عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں ، تو عمران خان قانون سے کیوں مفرور ہیں، جو قوم کے اربوں روپے کھاگئے انہیں نیب سیلوٹ پیش کرتا ہے۔