بھارت نے مسلمانوں کے خلاف متصبانہ رویہ اختیار کیا  ہواہے، ڈاکٹر عارف علوی

464

صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسلمانوں کے خلاف متصبانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے،  کورونا  ایک عالمی چیلنج ہے متحد ہوکر  مقابلہ کرنا ہوگا۔

آذر بائیجان میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کا آن لائن سربراہی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، وزیر اعظم نے مستحق افراد کو 8ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائر س کا ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر گہرا اثر پڑا ،مخیر حضرات اس وبا کو ختم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کررہےہیں۔