امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے کی پروازکل روانہ ہو گی

178

لاہور(اے پی پی )امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ، پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطا بق پی آئی اے نے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع کر دی ہے اور پہلی پرواز 7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہو گی،پی آئی اے کا خالی طیارہ بو ئنگ 777 امریکا کے لیے روانہ ہو گا اورواشنگٹن سے 300 سے زاید ہم وطنوں کولے کر اسلام پہنچے گا۔