اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

805

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے 13ایس او پیز بنائیں ہیں ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کے لیے بنائی گئی ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کے حوالے سے بنائی گئی  پالیس کا اطلاق صوبوں پر بھی ہوتاہے،گھروں میں آئیسولیشن کی پایسی موجود ہے، ٹیسٹ اگر مثبت ہو تو گھروں میں قرنطینہ ہونے کا کہا جاتاہے،یہ ایک پریکٹس ہے، اس پر عمل ہورہاہے۔