ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ،تعداد44 ہوگئی

145

اسلام آباد( آن لائن) خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ویکسین سے اخذ شدہ پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں رواں سال کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 44 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ایک ڈیڑھ سال کی بچی پولیو کے سبب معذوری کا شکار ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والی بچی کی عمر ایک سال 5 ماہ ہے اور اس کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وائلڈ پولیو بیماری نہیں بلکہ یہ پولیو کی سیبن لائیک ٹائپ 2 ڈرائیوڈ (ایس ایل ٹی 2 ڈی) قسم ہے اور اس طرح کا وائرس دنیا کے متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے۔