پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

584

دبئی: عالمی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آسی سی) کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن گنوانے کے ساتھ  ہی قومی ٹیم رینکنگ میں چوتھےنمبر پرآگئی۔

آسی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا پہلےنمبرپر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔

آسی سی کی سالانہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹی پوزیشن پرقابض ہے جبکہ انگلینڈ کی پہلی پوزیشن کے ساتھ سہرفرست ہے ۔ ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی دوسری، نیوزی لینڈ کی تیسری جبکہ جنوبی افریقہ کی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

آسی سی کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پرآ گیا ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم 116 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر،نیوزی لینڈ کادوسرے جبکہ بھارت 114 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔