ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

562

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتے1 ارب 18 کروڈ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 23اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب؂46کروڑ ڈالرز کی سطح پرآگئےہیں اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر1ارب19کروڑ ڈالرزکے اضافے سے 12ارب 7کروڑہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔