کورونا متاثرین کی امداد کیلئے اظہرعلی کا شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان

414

قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی نےاپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہر علی نے کورونا  وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے وجہ سے مشکلات کا شکار افراد کی مدد کرنے کیلئے اپنی واحد ٹرپل سنچری والا بیٹ اور چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

اظہر علی نے کہا کہ یہ بیٹ اور شرٹ میرے لیے بہت اہم ہے، میرے کیریئر کی بہترین یادیں ہیں،دِبئی میں 2016میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس بیٹ سے 302 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، جبکہ شرٹ چیمپئینز ٹڑافی 2017 کی فائنل میں پہنی تھی۔

انہوں نے اپنے بیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے رکھی ہے، اسی طرح قومی کپتان چیمپئنز ٹرافی کی وننگ شرٹ کی بھی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے رکھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شرٹ اور بیٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد 5 مئی تک اپنی بولی جمع کرواسکتے ہیں ۔

https://twitter.com/AzharAli_/status/1255016799583813632?s=20

اظہر علی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کوشش ہے کہ ان کی نیلامی سے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا ہو تاکہ اس رقم سے زیادہ کورونا متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

واضح رہے اظہر علی اس سے پہلے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرچکے ہیں،پی سی بی کی طرف سے جمع کردہ رقم میں بھی دوسروں کی طرح اپنا حصہ ڈالا۔ انفرادی طور پر بھی اس کارخیر میں جو ممکن ہو وہ کررہے ہیں۔