پی سی بی کا آن لائن سیشنز کا فیصلہ

606

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ کھلاڑیوں کے لیے آن لائن سیشنز کا فیصلہ کیا جس میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ  کرکٹرز کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی پی کے مطابق سابق کرکٹرز کل سے وڈیو لنک ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گرسکھائیں گے، آن لائن سیشنز میں21 بیٹسمین ، 13فاسٹ بولرز، 6 اسپنرز اور 5وکٹ کیپرز شریک ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے نقطہ نظر پیش کروں گا، سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ذہنوں میں موجودسوالات،خدشات دورکرنے کو ترجیح دوں گا۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کا تجربہ موجودہ کرکٹرز کیلئے سیریز کی تیاری کیلیے مفید ہوگا، انگلینڈ کیخلاف سیریزکو ذہن میں رکھتے ہوئے تیاری کرنا ہے، عظیم کرکٹرزکی اکثریت انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا حصہ رہی ہے۔