جیکب آباد، کورنا متاثرہ خاندان کے ڈارئیور میں بھی کورنا کا شبہ، محکمہ صحت کی ٹیم گھر پہنچ گئی

208

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں کورنا متاثرہ خاندان کے ڈارئیور میں بھی کورنا کا شبہ ،محکمہ صحت کی ٹیم ڈرائیور کے گھر پہنچ گئی، میاں بیو ی کا ٹیسٹ کیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہفتہ قبل بہرانی برادری کے ایک خاندان میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس خاندان کے ڈرائیور سجاد علی جو کہ جیکب آباد کے قصبہ پیر بخش بھنگر کا رہائشی ہے کی گھر آمد کی اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیم ڈرائیور سجاد علی کے گھر پہنچ گئی محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈرائیور اور اسکی زوجہ زرینہ کے کورونا کی ٹیسٹ کی جسکے نمونے جمس اسپتال بھیجے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ دو روز بعد آئے گی۔