مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راونڈ جیت لیا، شیخ رشید

257
constitutional amendment draft

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کاپہلا راونڈ جیت لیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری کر دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں، یہ عوام کو کیا اعتماد میں لیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت پر ہمیشہ رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا۔ امید ہے 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اتار چڑھا فیصلہ کن ہو جائے گا۔