بھارت ایران اور وسط ایشیائی ممالک افغان منڈی پر قابض ہیں، میاں زاہد حسین

11822

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت کا پوٹینشل دس ارب ڈالر تک ہے تاہم اس وقت یہ تجارت چند ملین ڈالر تک محدود ہو گئی ہے اوراس میں مزید کمی متوقع ہے۔ پاکستان سے برآمدات میں مشکلات کی وجہ سے افغانستان اب بھارت ایران اوروسط ایشیائی ممالک سے درآمدات کررہا ہے جس سے پاکستان میں سیمنٹ سریا گھی خوردنی تیل چاول، گڑ ودیگر کھانے پینے کی اشیاء اورادویات کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ میاں زاہد حسین سے خیبر اور وزیرستان چیمبر آف کامرس کے عہدے داران نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرخ فیتہ، ارباب اختیار کی بے حسی اورسرحدوں پر کرپشن نے پاکستانی برآمدات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ برآمدی ٹرکوں اورکنٹینروں کو کلیرنس کے لیے کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ اب یہ سلسلہ بالکل رکا ہوا ہے۔