بدین ،میونسپل کمیٹی مرزا گروپ  کے کونسلر گرفتار ،منشیات برآمد

197

بدین(نمائندہ جسارت) مرزا گروپ کے کونسلر لونگ خاصخیلی اپنے سا تھی پرویز خاصخیلی کے ساتھ جھڈو سے 5250 ینڈین گھٹکے اور سفینہ کی پڑ یاں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھڈو سے بدین جا رہا تھے کہ ٹنڈو با گو جھڈو رو ڈ پر بدین پولیس نے ان کو رو کا اورتلاشی کیلیے کہا تو کونسلر نے کہا کہ میں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے جا رہا ہو ں پو لیس نے تلا شی لی تو تھیلے سے 5250 پوڑیا ں منشیات جس میں ینڈین گھٹکا اور سفینہ کی پڑ یا ں بر آمد ہوئیں۔ پولیس نے میونسپل کمیٹی بدین مرزا گروپ کے کونسلر لونگ خاصخیلی کو اس کے سا تھی سمیت گرفتار کر کے ان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل روا نہ کر دیا ہے ۔