بدین ، یو ٹیلیٹی اسٹورز پر مضر صحت آٹے کی فروخت جاری ، شہریوں کا احتجاج

144

 

بدین (نمائندہ جسارت) بدین ضلع کے یو ٹیلیٹی اسٹوروں پر مضر صحت آٹا فرو خت کیا جا رہا ہے، یو ٹیلیٹی اسٹور کا ر پو ریشن کے افسران مل ما لکان سے بھا ری کمیشن لیکر صاف آٹے کیساتھ ملوں کے گو دا مو ں میں پڑا نا کا رہ آٹے کے ہزاروں تھیلے مکس کر کے یو ٹیلیٹی اسٹوروں کو سپلا ئی کر نے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق گز شتہ کئی روز سے بدین ضلع کے یو ٹیلیٹی اسٹوروں پر نا کا رہ اور مضر صحت گندم کا آٹا فروخت ہو رہا ہے بدین کے یو ٹیلیٹی اسٹوروں سے شہریو ں کی جا نب سے خریدے گئے گندم کے دس کلو آٹے کے تھیلے میں کھا رہ اوربدبو دار ہونے کے ساتھ آٹے میں ڈھیلے مکس ہو نے کی عام شکا یت پر بدین شہر کے مختلف یو ٹیلیٹی اسٹوروں پر پڑے گندم کے آٹے کا معا ئنہ کیا گیا تو آٹا انتہائی خراب ہو کر ڈھیلوں میں تبدیل ہو گیا تھا ۔اسٹوروںپر موجود اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہم نے آٹے میں ڈھیلوں اور بدبو کی شکا یت اپنے متعلقہ افسران کو دے دی تھی لیکن انہوںنے ابھی تک یہ خراب آٹا تبدیل نہیں کیا ہے اسی سلسلے میں یو ٹیلیٹی اسٹور کا رپو ریشن بدین کے انچا رج افسر سمیع اللہ شیخ سے را بطہ کیا تو انہوں نے اقرار کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے پا نچ کروڑ رو پے کا آٹا خریدہ ہے اس میں کچھ خراب آٹا بھی آ گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یو ٹیلیٹی اسٹور کا ر پو ریشن کے افسران نے بھا ری کمیشن کے عوض سانگھڑ ضلع کے شہر جھول کی ایک فلور مل سے آٹا خریدا ہے مل مالک اور افسران کی ملی بھگت سے صاٖف آٹے کے ساتھ نا کا رہ اور مضر صحت آٹے کے تھیلے بھی مکس کر کے یو ٹیلیٹی اسٹوروں کو سپلا ئی کر دیا گیا ہے۔ بدین میں گزشتہ 16 دنوں سے لا ک ڈا ئون کے با عث بے روز گا ری کے سبب پہلے ہی پریشان حال ہیں اوپر سے ان کو یو ٹیلیٹی اسٹوروں سے مضر صحت آٹے کی فرا ہمی مزید پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیں گی۔ بدین کے شہریو ں نے وزیر اعظم سے اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرا نے کی اپیل کی ہے۔