ٹنڈوالٰہیار،لاک ڈائون کے باوجود چوری کی وارداتوں میں اضافہ

114

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)کورونا وائرس کی سبب لاک ڈائون کے سبب بازار اور مارکیٹ مکمل طور پر بند ہو نے کے با وجود چوری کی واردات میں اچانک اصافہ ہو نے کے سبب عوام میں تشویشک کی لہر، انتظامیہ کے لیے لحمہ فکر ہے، غوثیہ کنفیکشنری کی دکان سے چور چالیس ہزارسے زائد رقم کا سامان لیکر فرار ہو گئے،دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ہاسٹل کے چالیس سے زائد کمروں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار کے اسٹشن والے علاقے میں کنفیکشنری کی دکان غوثیہ میں چور رات کی تاریکی میں دکان کے تالے توڑ کر چالیس ہزارروپے سے زائد کا سامان چوری کر کے لے گئے، مذکورہ واردات کی جگہ سے چند قدم پر پولیس موبائل بھی موجود ہو تی ہے اس کے باوجوددکان سے چوری ہونا عوام اور پولیس کے لیے لحمہ فکر ہے جبکہ دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں طلبہ کے مختلف ہاسٹلز کے کمروں میں نامعلوم چوروں نے چالیس سے زائد کمروں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری ہونے کا بھی انکشاف ہو ا ہے۔ حکومت سندھ کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی چوری کی واردات بھی پر یشان کن ہے۔