مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

295

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے فرنٹلائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر
کورونا کے خلاف بلوچستان میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لیے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے۔