رینجرز کی جانب سے راشن تقسیم کے دوران عوام کااحتجاج

315

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رینجرزکی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران لاٹھی چارج پر لیاری کے عوام سراپااحتجاج بن گئے۔مظاہرین نے ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے۔ احتجاج میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ مظاہرین میں شامل عورتوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں کوئی پر سان حال نہیں ہے، سندھ حکومت وفاقی حکومت منتخب نمائندے سب صرف زبانی باتیں کررہے ہیں ،راشن کے لیے آج بلایا گیا،رینجرزکی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران ڈنڈوں سے مارا جارہا ہے، گھر میں بچے دودھ کے لیے تڑپ رہے ہیں، کام کے لیے باہر نکلتے ہیں تو پولیس مارتی ہے ،راشن کوئی دے نہیں رہا، ہم کہاں جائیں، ایسا نہ ہو کہ ہم عوام اپنے بچوں کے آگے بے بس ہوکر خودکْشی کرلیں یا پھر بچوں کی بھوک کی خاطر کسی کی جان لیں لے،کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد پولیس نے مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کردیا۔